جناب عمیر اصغر میر
ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر ٹیکنیکل/آپریشنز
جناب عمیر اصغر میر نے ویانا یونیورسٹی سے بزنس ایڈمنسٹریشن میں ماسٹر ڈگری اور یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور سے مکینیکل انجینئرنگ میں بیچلر کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔
میر صاحب پاور 2 منیجر ڈپلومہ پروگرام کے لیے IMD سوئٹزرلینڈ میں بھی شریک ہوئے ہیں۔ آپ نے 2022 ء میں PARCO میں شمولیت اختیار کی۔ آپ اپنے ساتھ 25 سال سے زیادہ کا ایک بھرپور اور متنوع تجربہ لے کرآئے ہیں ۔ آپ نے او ایم وی آسٹریا، او ایم وی پیٹروم رومانیہ، او ایم وی نیوزی لینڈ، شیل اور اینگرو سمیت اعلیٰ درجے کی اعلیٰ ترین کمپنیوں میں بھی کام کرچکے ہیں۔